اسلام آباد میں شراب فروخت کی اجازت رکھنے والے ہوٹلز کی تعداد 4 ہو گئی
شراب کی فروخت کا نیا منظرنامہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکیوں اور غیر مذہب شہریوں کو شراب فروخت کرنے والے ایک اور ہوٹل کا اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دو لڑکوں نے اپنی دوست کو سالگرہ منانے کے بہانے فلیٹ پر بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
قومی اسمبلی میں سوالات
کیپیٹل نیوز پوائنٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں رکن اسمبلی نظیر احمد بگھیونے سوال کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں کن مذاہب کے افراد کو شراب کی فروخت کے لیے لائسنس جاری کیے جاتے ہیں، نیز گزشتہ 5 سال کی رپورٹ پیش کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
وزارت داخلہ کا جواب
وزارت داخلہ کی جانب سے وقفہ سوالات کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 4 ہوٹلوں کو یہ لائسنس جاری ہوئے ہیں، جن میں میریٹ ہوٹل، سرینہ ہوٹل، بیسٹ ویسٹرن، اور موو اینڈ پک ہوٹل شامل ہیں۔ شراب کے لائسنس مخصوص شرائط پر جاری کیے گئے ہیں۔
شرائط و ضوابط
متعلقہ ہوٹلز کو یہ پابند کیا گیا ہے کہ وہ شراب کو دیگر اشیا سے الگ رکھیں گے اور شراب کی کھیپ کی آمد کے 7 دن کے اندر متعلقہ افسر کو آگاہ کریں گے۔








