صدرِ مملکت نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات کر دیا
صدر مملکت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
تعیناتی کی تفصیلات
جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مقبول احمد گوندل اس وقت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے عہدے پر فائز ہیں، آئین کے آرٹیکل 168 (ون) کے تحت آڈیٹر جنرل پاکستان کے عہدے پر تعیناتی کی گئی ہے۔
ملازمت کی مدت
نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ آڈیٹر جنرل کی مدت مکمل ہونے پر مقبول احمد گوندل عہدہ سنبھالیں گے، ان کی مدتِ ملازمت 4 سال ہوگی.








