یکم ستمبر تک پنجاب کے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ نہایت تشویشناک اور ناقابلِ فہم ہے، سابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

مراد راس کا اسکول بندش پر بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سابقہ وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کوئی سمارٹ فیصلہ نہیں ہے۔ ایک جون سے بچے گھروں میں بیٹھے ہیں، مزید چھٹیوں کی وجہ سے بچوں کے تعلیمی کورس کی ٹائم لائن بُری طرح متاثر ہو جائے گی اور وہ اپنا نصاب مکمل نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خط لکھنے والے 6 ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات
فیصلے پر تنقید
سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ موسم کوئی اچھا بہانہ نہیں ہے، فیصلے پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔ چھٹیاں بڑھانے سے بچوں کا تعلیمی نقصان بہت زیادہ ہوگا۔
مؤقف کی وضاحت
The delay in opening the Schools of Punjab on September 1st is NOT a smart decision. Timelines of course requirements will not be fulfilled. Children have been sitting at home since June 1st. Sanity should prevail and the decision should be revisited. Weather is just not a good…
— Murad Raas (@MuradRaasMR) August 9, 2025