لاہور میں ڈاکو 90 سالہ بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا

غازی آباد میں چوری کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) غازی آباد میں ایک شخص 90 سالہ بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبز ٹوپی پہنے اور ماسک لگائے پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص ایک خاتون کی سبزی کی دکان سے کوئی چیز خریدنے کا ڈرامہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
بزرگ خاتون کی مدد
ملزم موقع پا کر 90 سالہ بزرگ خاتون پروین اختر، جو دکان کے باہر بیٹھی ہوئی تھیں، ان کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لیتا ہے۔ بزرگ خاتون اور دکاندار خاتون ملزم کے پیچھے بھاگتی ہیں مگر ملزم فرار ہو جاتا ہے۔
قانونی اقدام
پولیس نے خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔