مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کا اجلاس، ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں پر مشاورت

اجلاس کا آغاز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں صدر پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں عظمیٰ بخاری، پرویز رشید، انوشے رحمان، سعود مجید، سیف اللہ کھوکھر, ذیشان رفیق، نوشین افتخار، رانا ارشد، محسن رانجھا، اور تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز و تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ضمنی اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حکمتِ عملی اور تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے تحریر کردہ خبریں قارئین کے لیے زیادہ پیچیدہ ہیں،تحقیق

رانا ثناء اللہ کی ہدایات

رانا ثناء اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرے اور ہر سطح پر انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں نے پارٹی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، اور پنجاب حکومت کے تمام اقدامات براہ راست عام آدمی کی فلاح سے متعلق ہیں۔ دوسرے صوبے بھی مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کمسن پر بدترین تشدد کرنے والا گرفتار

پاکستان کی خارجہ پالیسی

رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم دن رات ملکی وقار کی بحالی اور معیشت کے استحکام کے لئے سرگرم عمل ہیں، جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی عالمی سطح پر کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے چالان پر جنید صفدر کا ردعمل بھی آگیا

سفارتی فتح اور قیادت

صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب نے پاکستان کی حالیہ سفارتی فتح کو ’’اللہ کی مدد سے حاصل ہونے والی بڑی کامیابی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی اس تاریخی کامیابی کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے، جبکہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں ان کی سرپرستی میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

ضمنی انتخابات کی تیاری

اجلاس میں ضمنی انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی اور ضلعی عہدیداروں کو انتخابی تیاریوں کی ہدایات جاری کی گئیں۔ پارٹی جلد قیادت سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات کے موزوں امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...