پنجاب کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے موبائل فون کمپنی جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا چکری کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
سرمایہ کاری پر گفتگو
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور پنجاب میں سرمایہ کاری اور بہترین کاروباری مواقع پر گفتگو ہوئی۔ سی ای او جاز عامر ابراہیم نے موبائل سیکٹر میں بہتری کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔
مریم نواز کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں۔ پنجاب کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔