شاہ محمود قریشی کی بانی پی ٹی آئی سے ضمنی الیکشن بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل

شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے درخواست
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، غزہ میں اپنی جارحیت فوری طور پر روکے، سپین سمیت یورپی ممالک کا مطالبہ
سیاسی میدان میں شرکت کی ضرورت
نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ "میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے، سیاسی انتقام اور جبر کے باوجود ہمیں ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہیے"۔
پیغام ارسال کرنے کی ہدایت
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی تک یہ پیغام پہنچائیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔