ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل

سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صحت مند افراد اپنی صحت سے لاپرواہ ہو گئے ہیں اور اکثر مایوس بھی رہنے لگے ہیں، کیوں ایسا ہو رہا ہے؟ اس خول سے باہر آئیں، اللہ پاک نے دنیا میں جس مقصد کے لئے بھیجا ہے وہ تو پورا کرنا ہے۔ دین و دنیا ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ دونوں کو پکڑیں اور اپنے گھر والوں کے لئے کچھ کریں، ہمت کریں گے تو غیبی امداد بھی ملنا شروع ہو جائے گی۔ آپ کے اندر ایک اچھا انسان ہے، اس کو باہر نکالیں اور اچھا مصرف کریں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

برج ثور

سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

لالچی قسم کے لوگ آج کل قریب ہیں، ان سے خطرات ہیں جو نظر انداز نہیں کئے جا سکتے۔ آپ کو چند دن بڑے محتاط انداز سے چلنا ہوگا اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں "حسبنا اللہ و نعم الوکیل" کہہ کر ڈالیں اور کسی کا اعتبار نہ کریں۔ ان دنوں اس پر کام کرنا چاہیے، باقی کچھ نہیں۔ جن افراد نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کیا وہ اب غیبی مدد ملتی ہوئی دیکھیں گے۔ اللہ بڑا کارساز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

برج جوزہ

سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جسمانی کشش پر توجہ مرکوز نہ رکھیں۔ یہ غلط ہے، صرف جائز کام کی طرف جائیں اور جائز رزق کمانے کی کوشش کریں۔ جو نصیب میں ہوگا وہ انشاءاللہ مل کر رہے گا۔ شارٹ کٹ راستہ خرابی ظاہر کررہا ہے۔ ان دنوں جو آفر آنے والی ہے وہ بڑی اہم ہے، غور کریں۔ اگر بات سمجھ میں نہ آئے تو استخارے کی مدد لے لیں۔ آپ کو اب اس کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا۔ سابقہ نقصان کا ازالہ کروانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے جی 7 رہنماؤں سے ایران اسرائیل سیز فائر کیلئے بات کی ہے: فرانسیسی صدر

برج سرطان

سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پکڑ میں آجاتے ہیں، نہ جانے کس وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ حالانکہ زائچہ تو ٹھیک ہے، اس کا مطلب ہے کہ کسی جگہ کوئی غلطی ہوگئی ہے۔ اس کے لئے استخارہ کریں اور توبہ سے کام لیں۔ دوسروں کے حق میں دعا بھی کر دیا کریں۔ اللہ بڑا مہربان ہے، مہربانی فرمائے گا، جن لوگوں نے تنگ کررکھا تھا اب وہ خودبخود دور ہو جائیں گے، آپ ان پر حاوی ہوتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

برج اسد

سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مالی طور پر مشکلات پیش آ رہی ہیں اور کسی جانب سے فی الحال کوئی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی بھی نہیں دے رہا۔ اس صورتِ حال میں صبر کرنا چاہیے۔ روحانی علاج کریں گے تو راستے کھلیں گے۔ روزانہ بعدنمازِ مغرب سورئہ واقعہ پڑھنا شروع کر دیں۔ حقوق العباد کا اچھی طرح جائزہ لیں کہ کس جگہ غلطی ہوئی ہے، توبہ کریں اور اس کی اصلاح کریں، انشاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہوتا چلا جائے گا، فکر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو آئینی ترمیم کا ڈرافٹ میڈیا سے شئیر کرنے سے روک دیا

برج سنبلہ

سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اہم ہفتہ ہے جس میں آپ کے مستقبل کی پلاننگ ہوگی اور اپنوں کے لئے کچھ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ جو لوگ نیت صاف رکھ کر اللہ پاک سے مدد مانگ کر چلیں گے وہ بڑے مزے میں رہیں گے اور ان کے لئے غیبی مدد کے دروازے بھی کھلے گے۔ آپ اچھے انسان ہیں، دوسروں نے ہمیشہ آپ کا فائدہ اٹھایا ہے۔ مطلب نکل گیا تو پیچھے ہٹ گئے مگر صلہ تو میرے اللہ نے دینا ہے، وہ جلد مل کر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل آ گیا

برج میزان

سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اپنے اندر کے شخص کی حفاظت کریں۔ یہ آپ کو کس جانب لے کر جا رہا ہے۔ غور کریں ان دنوں دل کو جس قدر قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ اللہ پاک سے پناہ مانگیں اور سختی سے اس کا مقابلہ کریں۔ جو لوگ بے روزگار ہیں، وہ انشاءاللہ کام پر لگ جائیں گے اور جس مقصد کے لئے رقم درکار ہوگی، اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کی خبروں کی تردید کردی

برج عقرب

سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

وراثت کے امور میں ابھی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ سب کی نظروں میں بُرا بن کر ہی آپ کو حق مل سکتا ہے، ورنہ شرافت سے تو ملنے سے رہا۔ اپنا حق ہی مانگنا ہے، کون سا گناہ کرنا ہے؟ جو لوگ کوشش کریں گے وہی کامیاب ہیں۔ اس وقت گھر اور گھر والوں پر توجہ دیں، اس معاملے میں بڑی لاپروائی ہو رہی ہے جو اچھی نہیں۔ وقت کی قدر کریں، ورنہ بعد میں صرف پچھتاوا ہی رہ جائے گا۔ ابھی غور کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی

برج قوس

سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کے لئے انشاءاللہ بہتری کا وقت شروع ہو رہا ہے۔ عرصہ دراز تک مشکلات نے آپ کو گھیرے رکھا۔ بندش میں بھی آگئے تھے۔ اب اس سے نکل چکے ہیں۔ اس کا اندازہ اچھی خبروں کے ملنے سے ہو جائے گا۔ جو ساتھ چھوڑ گئے، دوبارہ ملنے کی کوشش کریں گے۔ آپ بھی درگزر سے کام لیں، جہاں آپ سے زیادتی ہوئی ہے، ان سے خود جا کر معافی مانگ لیں۔ اللہ راضی ہوگا تو معاملات بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا جیک آباد بس حادثے پر اظہار افسوس

برج جدی

سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے۔ رُکے ہوئے کام انشاءاللہ چل پڑیں گے اور جن لوگوں سے رقم لینی ہے اس کی واپسی کا امکان بھی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کی وجہ سے پریشان چلے آ رہے ہیں، امید ہے کہ ان کو اچھی خبر ملے گی۔ آج سے ہی رکاوٹوں کا خاتمہ شروع ہو جائے گا۔ آپ کی صحت کا تھوڑا مسئلہ ہے، اس کے لئے راشن کی صورت میں صدقہ ضرور دیں۔

یہ بھی پڑھیں: دماغ کی وہ بیماری جس کا شادی شدہ افراد میں خطرہ زیادہ ہوتا ہے

برج دلو

سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

دل کے ہاتھوں مجبور ہونا چھوڑ دیں۔ اللہ کے حضور پیش ہونا ہے، اس کے لئے کچھ اچھے کام بھی کرلیں اور اپنے اللہ کو راضی کرلیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ آپ کس جگہ غلط ہیں، پھر بھی باز نہیں آ رہے اور اسی کام میں لگے ہوئے ہیں۔ توبہ کرکے اگر واپسی کا راستہ اختیار کرلیا جائے تو پھر زندگی کا رخ ہی بدل جائے گا۔ توبہ صرف ایک قدم پر ہے۔ اللہ کو راضی کرنا ضروری ہے۔ ہونا تو وہی ہے جو اللہ نے چاہا ہے، یہ یاد رہے۔

برج حوت

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کن باتوں اور کن مسائل میں پڑے ہوئے ہیں، اب ان سے باہر نکل آئیں اور اپنے روزگار اور گھر پر توجہ دیں، جو آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ آپ نے ایک بڑا عرصہ خراب کیا ہے، اب اگر قسمت موقع دے رہی ہے تو اس کی قدر کریں اور اپنے مستقبل کو ٹھیک کرلیں۔ اللہ مددگار ہے۔ پریشانی کیسی؟ صرف توجہ اور تھوڑی سی محنت کی ضرورت ہے، باقی سب اللہ پر چھوڑ دیں، آنے والے دن بڑے اہم ثابت ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...