13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے دو اشتہاری ملزمان سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے
اغوا کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی ڈی کی کارروائی میں 13 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے دو اشتہاری ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پروٹوکول میں برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والی برٹش خاتون سے منشیات برآمد
فائرنگ کا تبادلہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی چوپنگ کی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان شعیب اور زبیر ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات مزید گہرے کرنے کا عزم
زخمی اہلکار
ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیر شدید زخمی ہوئے جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔
اغوا کی تفصیلات
سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان نے مانگامنڈی سے دو روز قبل تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔








