فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
امریکا کا دورہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک سانس ہے، سارے فارمیٹ کھیلوں گا، شاہین آفریدی کا واضح اعلان
سرکاری دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں دم کرنے کے بہانے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار
ملاقاتیں
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، فیلڈ مارشل نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: فل کورٹ اور آئینی بینچ کے حوالے سے رکن جوڈیشل کمیشن نے اہم سوال اٹھا دیا
ریٹائرمنٹ تقریب
جنرل عاصم منیر نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈرجنرل مائیکل کریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، فیلڈ مارشل کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے اور ایڈمرل بریڈ کوپر نے کمان سنبھالی۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت جائز نہیں، آئین پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟ شبلی فراز
دوطرفہ عسکری تعاون
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
نیک تمناؤں کا اظہار
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، آرمی چیف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے،بلاول بھٹو زرداری کی ظہران ممدانی کو دلی مبارکباد
ملاقاتیں اور دعوت
شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خاتون پولیس افسر نے عالمی تحقیقاتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سیشن
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دوست ممالک کے ڈیفنس چیفس سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ انٹر ایکٹو سیشن بھی ہوا۔
پُراعتماد اور تعاون کا عزم
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پُراعتماد رہنے، سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔








