مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
دھماکہ مستونگ میں
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فنتہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کامیابی، 4 دہشتگرد جہنم واصل، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانیے۔
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ٹرائل رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
مسافروں کی حفاظت
حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔
پیش آمدہ واقعات
یاد رہے چند روز قبل سبی میں بھی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔








