حافظ آباد: گھریلو ملازم کو مبینہ تشدد کے بعد چھت پرپھینک دیا گیا، ملازم جاں بحق
حادثے کی تفصیلات
حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد کے محلہ اخترٹاؤن میں 23 سالہ گھریلو ملازم مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: گولڈ اور ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی ریٹینشن مکمل
ویڈیو بیان کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے سے پہلے ملازم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ملزمان نے تشدد کے بعد اسے چھت پر پھینک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیرس کی سڑکوں پرپیدل اخبار بیچنے والا پاکستانی فرانس کے اعلیٰ شہری اعزاز کیلئے نامزد
لواحقین کا احتجاج
دوسری جانب متوفی کے لواحقین نے ہسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دے رہے اور صلح کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
پولیس کا بیان
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔








