رحیم یار خان، عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی، ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل
عوام ایکسپریس کا حادثہ
رحیم یار خان میں عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، ایف آئی اے نے 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی، خان پور سٹی پھاٹک پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
نقصان اور بحالی کی صورتحال
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے معطل ہو گئی ہے۔ ٹریک کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔








