مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

تھانہ ڈنہ میں خوفناک حادثہ

مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) - مظفرآباد کے تھانہ ڈنہ کی حدود میں گزشتہ رات باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، جبکہ حادثے میں 9 افراد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبعلموں نے اپنی اُستانی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی، مگر پھر پکڑے کیسے گئے؟

حادثے کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی ایک گاڑی پونیو گلی کے مقام پر کھائی میں جا گری۔ اس حادثے کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

زخمیوں کی حالت اور امدادی اقدامات

ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...