شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کیا کہا؟جانیے

شیر افضل مروت کے الزامات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اس پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کہا کہ گالم گلوچ وغیرہ تو ان کا شیوہ نہیں ہے، آپ کو بھی معلوم ہے، مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا 9 مئی کے ملزمان کو عام معافی دینے کا مطالبہ
حقیقت کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے 24 نیوز کے پروگرام نسیم زہرا ایٹ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دفعہ نکالنے کے باوجود بھی پاکستان تحریک انصاف کے ورکر میرے لئے آواز اٹھاتے تھے، وہ کہتے تھے کہ اس کو واپس لاؤ۔ تو انہوں نے یہ سوچا کہ اثر زائل کرنے کیلئے بہتر ہے کہ اس کی کردار کشی کریں۔ پی ٹی آئی سے وابستہ اکاؤنٹس نے ہر الزام مجھ پر لاد دیا، نو، دس ماہ کے اندر تمام یوٹیوبرز، باہر بھاگے ہوئے صحافیوں نے میرے خلاف لابنگ کی، اور یہ ایک منظم کوشش تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں گھریلو صارفین کو کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ شیڈول جاری
سوشل میڈیا کا اثر
چونکہ سوشل میڈیا محترمہ کے ساتھ ہے، محترمہ اس وقت سے مجھے نکالنے کے درپے تھی گزشتہ ایک سال سے۔ میں پہلے نام نہیں لیتا تھا لیکن جب گالم گلوچ تک بات آ گئی تو خاموش نہیں رہا۔
نسیم زہرا کی رائے
نسیم زہرا نے کہا کہ میں آپ کو بتاؤں، یہ جو ان کی بہن ہیں چونکہ سکول میں ہم ساتھ تھے، گالم گلوچ وغیرہ تو ان کا شیوہ نہیں ہے، آپ کو بھی معلوم ہے، مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کر رہے ہیں۔
علیمہ خان نے مجھے گالیاں دیں! شیر افضل مروت
علیمہ خان میرے ساتھ اسکول میں تھیں، گالیاں دینا ان کا شیوہ نہیں ہے، مجھے نہیں پتہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں! نسیم زہرا۔۔۔۔ pic.twitter.com/DSbwlAIb3s— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) August 10, 2025