پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چلتے پھرتے سم نیٹ ورک تبدیل کروانے والے ہوجائیں ہوشیار،نیا فراڈ آگیا
فضائی آپریشن کی معطلی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 14 اگست تک دن میں دو گھنٹے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جونیجو دور میں بے گھر مستحقین کے لیے کوارٹرز کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع ہوا، فی کوارٹر 26200 روپے کی رقم مختص تھی، یہ پراجیکٹ میرے محکمہ کے پلے پڑ گیا
پاکستان فضائیہ کی ریہرسل
نوٹم کے مطابق پاکستان فضائیہ کے جنگی طیارے صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے ریہرسل کریں گے۔ 14 اگست کے دوران فضائی حدود اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو سکے گا۔
احتیاطی تدابیر
جنگی طیاروں کی ریہرسل کے دوران تمام ایئر لائنز کے کپتانوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔