نجی ایئر لائن کی سکردو کی پرواز میں فنی خرابی، 1گھنٹے بعد واپس اسلام آباد اتار لیاگیا

سکردو کی پرواز میں فنی خرابی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ایئر لائن کی سکردو کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث 1 گھنٹے بعد واپس اسلام آباد اتار لیا گیا۔
پرواز کی روانگی اور تکنیکی مسئلہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد سے پرواز پی اے 251 کے روانہ ہوتے ہی پائلٹ نے طیارے میں نقص کی نشاندہی کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں طیارے کا پرزہ بدلا جا رہا ہے، پرواز کچھ دیر میں روانہ ہو جائے گی۔