کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کی ضرورت ہے؟ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی خصوصی بریفنگ

مراد علی شاہ کا کراچی کی ترقی کے لئے بیان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین میں ترمیم وسیع مشاورت سے ہونی چاہئے: حافظ نعیم الرحمان

صحافیوں سے ملاقات

کراچی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدے داران نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی، اسلام آباد کے صحافیوں نے نصرت بھٹو یونیورسٹی اور اروڑ یونیورسٹی سکھر کا بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشین وزیراعظم کی یحییٰ سنوار کی شہادت پر اظہار افسوس

کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز

ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سال کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے 218 بلین روپے رکھے ہیں، ہر سال کراچی پر 1000 بلین روپے خرچ ہونے چاہئیں۔ بڑی جدوجہد کے بعد نالے ٹھیک کروائے، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سندھ حکومت نے کافی کام کیا ہے، گرین لائن بنائی ہے اور اب ریڈ لائن اور یلو لائن پر کام جاری ہے، پیپلز بس سروس سندھ حکومت کا اپنے لوگوں کے لیے تحفہ ہے، خواتین کے لیے پنک بس سروس بھی شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں: خواجہ آصف

ہاؤسنگ کے منصوبے

وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے لوگ ان جدید سفری سہولتوں سے بے حد خوش ہیں، 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے 600 بلین روپے کی ضرورت ہے، گھروں کی تعمیر کے لیے ڈونر ایجنسیز، صوبائی اور وفاقی حکومت نے فنڈز دینے ہیں، وفاقی حکومت نے اپنے حصے کے فنڈز دینا شروع کیے ہیں، گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے مقابلے میں نئی انٹری نے پاکستانی آٹو سیکٹر کی تازہ دم کر دیا

پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ یونٹ

"جنگ" کے مطابق وزیرداخلہ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ یونٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ کا پی پی پی یونٹ ایشیائی ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے دریائے سندھ پر 2 پل تعمیر کیے ہیں اور تیسرا زیرِ تعمیر ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے تھر میں ایئر پورٹ بنایا ہے۔

صوبائی اسپتالوں کی صورتحال

وزیرِ اعلیٰ نے سندھ کے سرکاری اسپتالوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی پر کافی محنت کی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے کہ تینوں اسپتال وفاق چلائے گا، اب سندھ حکومت نے یہ اسپتال چلانے کے لیے وفاق سے 25 سالہ معاہدہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...