22 سالوں میں 11 شوہروں کا قتل، ایرانی خاتون کے حیران کن کیس کی کہانی سامنے آگئی

تہران میں ہولناک واردات

تہران (ویب ڈیسک) ایک ایرانی خاتون نے 22 سال میں 11 شوہروں کو قتل کرنے کا ہولناک انکشاف کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق یہ سلسلہ سال 2000ء میں شروع ہوا۔ ملزمہ مبینہ طور پر ضعیف العمر مردوں کو نشانہ بناتی، ان سے شادی کرتی اور پھر ذیابیطس کی ادویات، محرکات اور بعض اوقات صنعتی الکحل کے ذریعے آہستہ آہستہ زہر دے کر مار دیتی۔

یہ بھی پڑھیں: چائے پیش کرنے کا انداز پسند آنے پر اسکول پرنسپل نے اپنے چپراسی سے شادی کرلی

مقامی میڈیا کی رپورٹ

روزنامہ جنگ کے مطابق کلثوم اکبری نامی خاتون جو مقامی میڈیا میں ’بلیک وِڈو‘ کے نام سے مشہور ہے، اس پر الزام ہے کہ اس نے 22 برس کے دوران اپنے 11 شوہروں کو قتل کر کے ان کا مال و جائیداد ہتھیالی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ ملزمہ اپنے نشانات مٹانے میں ماہر تھی، زیادہ تر اموات عمر اور بیماری کے باعث طبعی موت لگتی تھیں، جس کے باعث وہ طویل عرصے تک شک سے بچی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

آخری شکار اور گرفتاری

اس سلسلے کا آخری شکار 2023ء میں عزیزاللّٰہ بابائی تھا۔ بابائی کے بیٹے کے شبہ نے پولیس کو تفتیش پر مجبور کیا، جس کے نتیجے میں کلثوم اکبری کو گرفتار کر لیا گیا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمہ نے 11 مردوں کو قتل کرنے اور ایک کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

قتل کی منصوبہ بندی

استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ہر قتل کی منصوبہ بندی انتہائی باریکی سے کرتی، اپنے شوہروں کی صحت پر نظر رکھتی اور پھر ایسے وقت پر وار کرتی کہ کسی کو شک نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...