ایشیا کپ: فخر زمان اور سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں اوپنر فخر زمان کے ساتھ فاسٹ بولر سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے، شاداب خان کے نام پر غور نہیں کیا جارہا۔
یہ بھی پڑھیں: 27 سال تک چھٹی کئے بغیر کلینر کا کام کرکے بچوں کو کامیاب بنانے والا شخص
کھلاڑیوں کا اعلان اور کیمپ کی تیاری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان اگلے ہفتے اور کیمپ لاہور میں لگانے کی تجویز ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت کشیدہ صورتحال، بجلی کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں وار روم قائم
فخر زمان کی انجری کے حوالے سے تازہ ترین معلومات
ذرائع کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کے شکار بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان ایک دو ون میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں پی سی بی میڈیکل پینل ان کی انجری کا معائنہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کمال نے آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی کردیا
فخر زمان کی فٹنس کی توقعات
اطلاعات کے مطابق فخر زمان کی انجری زیادہ پریشان کن نہیں ہے، اوپنر پرامید ہیں کہ وہ معمول کے ری ہیب سے ہی فٹنس مسائل سے جان چھڑا لیں گے۔ سلیکٹرز کو بھی یقین ہے کہ فخر زمان تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے.
سلمان مرزا کی شمولیت اور کارکردگی
بولنگ کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سلیکٹرز سلمان مرزا کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کے حامی ہیں، لہذا ان کا نام ڈارون آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ سے واپس لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے بعد بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں سلمان مرزا نے متاثر کن پرفارمنس دی ہے۔
سیریز کی تاریخیں اور تربیتی کیمپ
تین ملکی ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ کے لیے سولہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان، افغانستان اور یواے ای کی سیریز 29 اگست سے شارجہ میں ہوگی جس کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ بیس اگست کو متوقع ہے۔