سندھ حکومت تماشائی، کراچی کی سڑکیں شہریوں کے لیے موت کا کنواں بن چکی ہیں: آفاق احمد

آفاق احمد کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکیں شہریوں کے لیے موت کا کنواں بن چکی ہیں، متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی، 2 افراد جاں بحق، 25 زخمی
ڈمپر حادثے پر افسوس
’’جنگ‘‘ کے مطابق آفاق احمد نے کراچی میں ڈمپر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں راشد منہاس روڈ پر ہونے والے ڈمپر حادثے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی اظہار مذمت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے بچپن میں اپنائی گئی کئی نقصان دہ عادات اور رویوں سے نجات حاصل کرنے اور انہیں تبدیل کرنے کے لیے آپ کو خطرہ مول لینے کی ضرورت ہے
حادثات کا تسلسل
ترجمان متحدہ قومی موومنٹ کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے بھائی بہن کی موت دلخراش واقعہ ہے، ڈمپر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ ڈمپر حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتی خاموشی ناقابلِ قبول ہے، ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کی غفلت سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
کارروائی کا مطالبہ
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، حادثات روکنے کے لیے ڈمپرز پر کڑی پابندیاں اور سخت لائسنسنگ سسٹم نافذ کیا جائے۔