مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی

مظفر آباد میں باراتیوں کی گاڑی کا حادثہ
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مظفرآباد کے تھانہ ڈنہ کی حدود میں گزشتہ رات باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی، جبکہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 18 نومبر تک ملتوی
حادثے کی تفصیلات
پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی ایک گاڑی پونیو گلی کے مقام پر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں۔
مزید معلومات
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ گاڑی میں 25 باراتی سوار تھے۔