جعفر ایکسپریس سروس چند روز کیلئے منسوخ
جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے پشاور کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے تین ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد
مزید منسوخی کی معلومات
کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کی گئی ہے۔ 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے اور 14 اگست کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے بھی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید 2 زخمی
سیکیورٹی وجوہات
’’جنگ‘‘ کے مطابق، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ روانگی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے۔
دھماکے کی تفصیلات
واضح رہے کہ آج صبح سپیزنڈ کے قریب مستونگ کے قرہب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔








