میرب علی سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت سے ایک بار پھر دونوں کے تعلقات ٹھیک ہونے کی چہ مگوئیاں

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا نیا افیئر؟
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے افیئر کی چہ مگوئِیاں ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات، وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے فخر کی بات نہیں ہے: کامران شاہد
رشتے کی تبدیلیاں
ہانیہ سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر میرب علی کے ساتھ منسلک ہوئے، مگر ان کا یہ رشتہ بھی حال ہی میں ختم ہوگیا۔جس کے فورا بعد ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو ایک ہی ایونٹ میں دیکھا گیا جہاں عاصم نے اسٹیج پر پرفارم کیا اور ہانیہ بالکل سامنے موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا دفاتر کے باہر PAK-ID موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کے ساتھ فراڈ، انتباہ جاری
سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز کے مطابق عاصم نے ان کے لیے چند گانے گائے، حتیٰ کہ ہانیہ کی فرمائش پر نیا گانا Regardless بھی گایا۔
مشترکہ لمحات
کئی مواقع پر دونوں کو ایک جیسی چین پہنے دیکھا گیا جبکہ ہانیہ نے انسٹاگرام پر عاصم اظہر کے گانے کے ساتھ ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان میں کچھ نہ کچھ تو خاص ہے جو ابھی سامنے نہیں آرہا۔