امریکہ کے دورے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا امریکہ دورہ
پینٹاگون (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک
ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت
فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، اور کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، انہوں نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون کو مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مچھیرے نے شارک کا پیٹ پھاڑ کر ایک خاتون کی لاش دریافت کی
باہمی تعاون پر اعتماد
آرمی چیف نے اس بات کا یقین دلایا کہ باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ جاری رہے گا۔ فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
پاکستانی کمیونٹی سے انٹر ایکٹو سیشن
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے دوست ممالک کے ڈیفنس چیفس سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک انٹر ایکٹو سیشن بھی منعقد کیا۔ انہوں نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پُراعتماد رہنے، اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ پاکستانی کمیونٹی نے بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور تعاون کرنے کا عزم ظاہر کیا۔