باجوڑ آپریشن پر عوام کو روزانہ اپ ڈیٹ دی جائے، سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں نے قیامِ امن اور علاقے سے مسلح افراد کے انخلا کے لیے مقامی جرگے کو مذاکرات کا آپشن دیا تھا، لیکن مسلح طالبان نے مقامی جرگے کی بار بار اپیلوں اور کوششوں کے باوجود علاقہ خالی کرنے اور دہشت گرد حملے روکنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈس واٹر کمیشن متحرک، وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور آبی ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ۔

عوام کی مشکلات

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گرد معصوم شہریوں کو ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جس سے عوام اور سیکیورٹی اداروں کو نہایت پیچیدہ اور مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر دربدر ہو رہے ہیں اور آئی ڈی پیز بن رہے ہیں۔ ان کی رہائش، خوراک، علاج اور نقل و حرکت کے لیے مناسب سرکاری انتظام نہایت ضروری ہے۔

سرکاری اقدامات کی ضرورت

خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ عام شہریوں کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران نقصانات سے بچانے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کی تفصیلات جاری کی جائیں اور متاثرہ علاقوں میں ممکنہ حد تک آزاد میڈیا کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ اور دیگر متاثرہ علاقوں سے اطلاعات کی عدم دستیابی غلط فہمیوں میں اضافہ کر رہی ہے، اس لیے سرکاری سطح پر سیکیورٹی آپریشن اور اہلِ علاقہ کی عافیت سے متعلق روزانہ اپ ڈیٹ دی جانی چاہیے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...