95 روز بعد پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنے گا: سینیٹر عرفان صدیقی

بھارتی دعویٰ کی حقیقت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے 95 روز بعد بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے بیانات اور ٹویٹس میں ان کا غصہ اور بوکھلاہٹ نظر آرہی ہے، سلمان غنی
عرفان صدیقی کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے 95 روز بعد پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، یہ دعویٰ بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنے گا۔ جھوٹ مزید جھوٹ کو جنم دیتا ہے، بھارتی سرکار کا دعویٰ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گووندا اور کرشنا کے درمیان ناراضگی کی اصل وجہ سامنے آگئی
سیاسی ملاقات اور آئینی ترمیم
لیگی سینیٹر نے کہا کہ خواجہ آصف کی نواز شریف سے معمول کی سیاسی ملاقات تھی، فی الحال 27 ویں ترمیم پر کوئی مشاورت نہیں ہو رہی، آئینی ترمیم کی ضرورت پڑی تو اتفاقِ رائے سے کریں گے۔ حکومت کو پی ٹی آئی سے کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی عوامی طاقت کھو چکی ہے، عمران خان کی انتخابی عمل سے کنارہ کشی جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔
احتجاجی رنگ کا تسلسل
عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ یومِ آزادی کو احتجاجی رنگ دینا بھی 9 مئی کی سوچ کا تسلسل ہے۔