وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو، آرمینیا امن معاہدے پر مبارکباد دی
وزیرِ اعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں آذربائیجان آرمینیا امن معاہدے پر مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے بھارتی جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات بالآخر سامنے آگئیں
اہداف کی تعریف
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیرِ اعظم نے 3 دہائیوں پرانے تنازع کو پرامن انجام تک پہنچانے پر صدر الہام علیوف کے کردار کی تعریف کی، قفقاز کے علاقے کے لیے خوش حالی کے نئے دور کا آغاز کرنے میں صدر الہام کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں میں چھپا ایسا بہترین فیچر جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں
امریکہ کی ثالثی کا ذکر
وزیرِ اعظم نے تاریخی معاہدے کو منطقی بنانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی عوام اس بنیادی مسئلے پر آذربائیجان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ صدر علیوف کی جرأت مندانہ قیادت میں اس خطے میں بالآخر امن قائم ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے
پاکستان کی حمایت کی اہمیت
آذربائیجان کے صدر نے کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرامن ماحول سے پاکستان اور وسطی ایشیاء کے درمیان ترقی اور روابط بڑھانے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار، گالفر جان راہم دوسرے نمبر پر
دو طرفہ تعاون کا جائزہ
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
دورہ پاکستان کی دعوت
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔








