پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا بیان

گرپتونت سنگھ پنوں کا بیان
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گی اور دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
خالصتان تحریک کا عزم
ہمارا ایک ہی عزم ہے: دلی بنے گا خالصتان۔ جیو نیوز کے مطابق، انہوں نے مزید کہا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اور نیو دہلی خالصتان میں شامل ہیں۔ سکھوں کو آزادی کی تحریک کے ساتھ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن علی کی قومی ٹیم میں شاندار واپسی پر وہاب ریاض کا دلچسپ تبصرہ
بھارت کے خلاف موقف
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، لہذا پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس کا مہمان بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔
کینیڈا کا موقف
کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل سکھوں پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔