عراق میں کلورین گیس لیک سے 600 سے زائد زائرین اسپتال منتقل

کلورین گیس کا اخراج

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق میں کلورین گیس کے اخراج سے 600 سے زائد زائرین کو سانس کی تکالیف کے باعث فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نجف اور کربلا کے درمیان پانی صاف کرنے کے ایک اسٹیشن میں لیکج کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: سفاک شخص نے شادی کی راہ میں رکاوٹ 5 سالہ بچے کو نہرمیں پھینک دیا

وزارت صحت کی جانب سے تفصیلات

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عراقی وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’’کلورین گیس لیکج کے بعد دم گھٹنے کے 621 کیسز رپورٹ ہوئے، تمام متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی اور وہ صحتیاب ہو کر اسپتال سے گھر جا چکے ہیں۔’’

یہ بھی پڑھیں: زندگی کا مختصر دورانیہ، لیکن خوشیوں سے بھرا ہونا چاہئے

حادثے کی وجہ

زائرین کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حادثہ کربلا، نجف روڈ پر واقع ایک واٹر اسٹیشن سے کلورین گیس کے اخراج کے نتیجے میں پیش آیا۔

زائرین کی تعداد

واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں شیعہ زائرین کربلا کا رخ کرتے ہیں جہاں امام حسینؓ اور ان کے بھائی حضرت عباسؓ کے مزارات واقع ہیں۔ زائرین اربعین کے موقع پر حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا چالیسواں دن مناتے ہیں۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...