سکول پرنسپل کا شادی شدہ خاتون ٹیچر سے افیئر کا پتہ چلنے پر دونوں کے گھر اجڑ گئے
نیویارک میں سکول پرنسپل اور ٹیچر کا افیئر
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں سکول پرنسپل کا شادی شدہ خاتون ٹیچر کے ساتھ افیئرز سامنے آنے پر دونوں کی شادیاں ختم ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ، 40 بیلسٹک میزائل داغ دیئے
افئیرز کا انکشاف
امریکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ پرنسپل انتھونی کوسینٹینو کا 28 سالہ خاتون ٹیچر جیکولین سینو ڈینوس کے درمیان افیئرز کا معاملہ سامنے آنے پر اس کی بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف مقامی عدالت میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر کا جون 2023ء سے اپنی ماتحت ٹیچر کے ساتھ افیئر چل رہا ہے اور وہ اکثر اس کے لیے پارٹیاں بھی منعقد کرتا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، نجم ولی خان کے سوال پر گروک کا مثبت تجزیہ
طلاق کی کارروائیاں
سکول پرنسپل اور خاتون ٹیچر کا افیئر سامنے آنے پر دونوں کے شریکِ حیات نے اپنے جیون ساتھیوں سے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ خاتون ٹیچر سینو ڈینوس کی طلاق کا فیصلہ جون 2024ء میں سنا دیا گیا، جبکہ پرنسپل کوسینٹینو کی طلاق کا کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
مالی معاملات میں غفلت
تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ کوسینٹینو سکول کی مالی نگرانی میں بھی غفلت کے مرتکب ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک سیکریٹری نے 7 سال میں 1.45 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم کا غبن کیا۔








