ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں آپ کو دُکھ دے چکے ہیں اور اب دوبارہ اگر زندگی میں آئے تو بڑے نقصان سے دوچار کر سکتے ہیں، آج محتاط رہنے کا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کی قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں اہم ملاقات
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو مالی طور پر ایک طرف سے فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے، اور جو کام کل رکاوٹ کا شکار تھے، اب وہ چل پڑنے کا چانس بھی ہے، اس لئے فکر کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنیوا میں ایران اور یورپی طاقتوں کے مذاکرات ختم، یورینیم افزودگی ہماری ریڈ لائن ہے، ایران نے واضح کر دیا سورس: الجزیرہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے اپنی زندگی میں خوف اور مشکلات زیادہ دیکھی ہیں، اُن کے لئے بحکم اللہ خوش خبری ہے۔ ان دِنوں کوئی ایسا کام ہونے جا رہا ہے جو برسوں کی پریشانیاں دور کرے گا، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خوف کی فضاء، آئی پی ایل کا جاری میچ یک دم روک کر اسٹیڈیم کو کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خالی کرا دیا گیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات بدل رہے ہیں اور اب وہ تبدیلی آ رہی ہے جو زندگی کو بدل کر رکھ سکتی ہے۔ اب چوکنا رہنے کا وقت ہے۔ اگر آپ نے آنے والی آفر قبول نہ کی تو پچھتاوا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کافی دِنوں سے روزگار کے حصول کو لے کر پریشان تھے، وہ اب انشاءاللہ اِس حوالے سے اچھی خبر ہی سن سکیں گے۔ یہ دن صورتحال کو بہتر کرنے میں مددگار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کمسن بیٹی کو قتل کرنے والی سوتیلی ماں گرفتار
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ دوسروں پر زیادہ انحصار کرتے ہیں اور اللہ پاک پر بھروسہ کم کرتے ہیں۔ ان دِنوں توکل سے کام لیں اور توبہ کر کے سچے دل سے دُعا کریں، راستے انشاءاللہ کھل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے پاکستان اور سری لنکا کی سیریز ری شیڈول کرنے کا اعلان کردیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ اِن دنوں جس مسئلے میں آئے ہوئے ہیں اُسے حل کرنے کے لئے ابھی چند قوم مزید کار ہیں۔ صبر سے کام لیں اور غیر ضروری کاموں سے دور رہیں، جلد بازی نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر، 2 بچے جاں بحق، 5 افراد زخمی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں؟ آپ کا جو بھی مسئلہ ہے، وہ انشاءاللہ حل ہو جائے گا۔ زیادہ فکر مند نہ ہوں اور توکل سے بھی کام لیں۔ ضروری ہے کہ صدقہ بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ڈویژن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کالجز میں چھٹیاں دے دی گئی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے جو آپ کو کاوٹ دے رہا ہے۔ آپ استحارے سے مدد لیں اور کوشش کریں کہ اپنے تمام معاملات کو جائز طریقے سے چلائیں تاکہ مشکل نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 47واں اجلاس، عمران خان سے فوری طور پر اہل خانہ اور ڈاکٹرز کی ملاقات کا مطالبہ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت رکاوٹیں بڑی واضح نظر آ رہی ہیں جیسے کسی نے بلاک کر کے رکھ دیا ہو۔ آپ صدقہ دیں، راشن کی صورت میں، یا نصیر، ولی، کریم، یا سلام کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دوران قید کون سی بیماریاں رہیں؟ عمران خان کا 2 سالہ میڈیکل ریکارڈ عدالت میں پیش
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ انشاءاللہ اس سے نکل جائیں گے۔ اب صورتحال بڑے خوبصورت انداز سے ان کے حق میں ہو رہی ہے، فکر نہ کریں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کافی دِنوں سے بیرون ملک جانے کی کوشش میں ہیں، اُن کےلئے بہتری کی خبر ہے۔ اور جو کاروباری حضرات ہیں، ان کےلئے بھی اب بہترین مواقع سامنے آ رہے ہیں۔








