گلگت کے دنیور نالے میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق

لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ
گلگت بلتستان(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں یومیہ 1200 روپے سے کم کمانے والے افراد اب غریب تصور ہوں گے، عالمی بینک
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آ گرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
ہسپتال کی معلومات
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 1روپے 22پیسے، اوپن مارکیٹ میں 2روپے سستا
موسمیاتی تبدیلیوں کی اثرات
اس حوالے سے ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیاں عروج پر ہیں اور گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شیشپر نالے سے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد نالے میں سیلاب آگیا ہے، سیلاب سے متصل آبادیوں کی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ کیا ہے ؟ مکمل تفصیل جانئے
زرعی زمینوں کو نقصان
صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے لوگوں کی زرعی زمینیں متاثر ہوئی ہیں اور درخت بہہ گئے ہیں۔ سیلاب سے قراقرم ہائی وے بھی متاثر ہوا ہے اور شاہراہ ہنزہ ایک بار پھر بند ہو گئی ہے۔
ٹریفک کی صورتحال
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق شاہراہ قراقرم کے کٹاؤ کی وجہ سے ہنزہ کیلئے ٹریفک کو نگر کے روڈ سے گزارا جا رہا ہے۔