اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: اورنگی میں اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار
موسم کی حالت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں 5 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر
حفاظتی تدابیر
اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک
سوات اور گرد و نواح کی صورت حال
سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائلین کی داد رسی نہ ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں وارننگ
باقی صوبوں میں موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
پچھلے 24 گھنٹوں کی صورتحال
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا، تاہم اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔








