تعطیلات کے دوران اسکول کھولنے پر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری

لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کے خلاف قانونی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے تعطیلات کے دوران سکول کھولنے پر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
سکولوں کی بندش کی خلاف ورزی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، گرمی کی تعطیلات کے دوران سکولز کھلنے کی وجہ سے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے 13 سکولز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ خفیہ ٹیموں کے چھاپوں کے دوران سکولز کھلے پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بدصورتی اور نحوست کی علامت ہے، مشی خان کا لابوبو گڑیا پر سخت ردعمل
شو کا ز نوٹس کی تفصیلات
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی سکولز کھول کر پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پرنسپل کو ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے اور سکولز کھولنے کی وجہ بتانے کیلئے طلب کیا گیا ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا خطرناک ترین قیدی 46 سال بعد ’شیشے کے پنجرے‘ سے باہر آ گیا ، 17 ہزار دن قید تنہائی میں گزارنے کا ریکارڈ بنا دیا۔
پنجاب کے وزیر تعلیم کا بیان
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ نجی سکولز پر بھی لاگو ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے سکولز کے خلاف والدین شکایت درج کرائیں۔
مزید معلومات
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام سکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، جبکہ اس سے قبل پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔