ایکواڈور میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک
فائرنگ کی ہولناک واردات
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں قائم ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فارم 47 والے الیکشن جیتے نہیں اور عوام کے پیسوں سے ان کی ہر کھمبے پر تشہیر جاری ہے، حماد اظہر
واقعے کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ملک کے سب سے خطرناک سمجھے جانے والے ساحلی صوبے گوایاس کے دیہی علاقے سانتا لوسیا میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کی ریلیز کا انتظار ہے: ماہرہ خان
حملہ آوروں کا طریقہ کار
حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس مشتبہ افراد موٹر سائیکلوں اور 2 گاڑیوں میں آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا، فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر آ گئی
زخمیوں کی حالت
حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تحقیقات کا آغاز
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








