بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کا الزام، پابندی لگ گئی
بھارتی کرکٹر یش دیال پر پابندی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے پیشِ نظر پابندی لگا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکرپاکستان نے خطے میں پوزیشن مستحکم کر لی ہے:جنرل (ر) عبدالقیوم
پابندی کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر یش دیال کے لیگ کھیلنے پر پابندی لگائی گئی ہے، یش یو پی (اتر پردیش) ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کا گورکھپور لائنز کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے: وزارت خزانہ
لیگ کی تاریخ
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ لیگ 17 اگست سے شیڈولڈ ہے لیکن خاتون سے زیادتی کے الزام پر فاسٹ بولر یش دیال ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
تازہ ترین معلومات
اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹر کے لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ یش دیال رواں برس آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجر بنگلورو کا حصہ تھے، یش کے خلاف خاتون کے الزامات کے بعد کیس درج ہے، ان کے خلاف جے پور میں بھی ایک کیس درج ہے۔








