رانا ثناء اللہ کی پی ٹی آئی سے 14 اگست کو احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل
رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی سے اپیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری، شبمن گل نے کئی ریکارڈ توڑ دیے
14 اگست کے دن کا پیغام
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
پارلیمنٹ اور 27 ویں ترمیم
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں، 27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
پی ٹی آئی کا پیغام
واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری فاشزم کے خلاف پوری قوت سے سڑکوں پر نکلے۔
ناکام احتجاج کے بعد کا ردعمل
یہ پیغام 5 اگست کو پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج کے بعد سامنے آیا تھا۔








