ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا

پی ٹی آئی رکن کا پروگرام چھوڑنا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ’’ٹرمپ کو ابا‘‘کہنے پر ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام عمران خان کی حمایت میں ریلی، ڈاکٹر شہباز گل کی خصوصی شرکت
پروگرام کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’درپردہ ‘‘میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 29 طیارہ گر کر تباہ
ٹرمپ کے بارے میں رائے
ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کون ہے؟ہم ٹرمپ کو کیا سمجھتے ہیں،ٹرمپ کیا ہے جی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی
ڈاکٹر فضہ خان کا سوال
پروگرام کی میزبان ڈاکٹر فضہ خان نے کہاکہ ٹرمپ کو آپ ابا جی سمجھتے تھے،کہتے تھے ٹرمپ آئے گا تو اڈیالہ جیل کے دروازے کھلوائے گا اور عمران خان کو رہا کروائے گا،جب وہ مکر گیا آزاد کروانے سے یا اس نے آزاد نہیں کروایا،تو آپ نے کہاکہ کیا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی پی آر آفس میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب، سیکرٹری انفارمیشن نے کرسمس کا کیک کاٹا
تعلقات کا انکار
ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ ہمار اٹرمپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر فضہ خان نے کہاکہ کیا آپ ٹرمپ کو ابا جی نہیں سمجھتے تھے؟آپ نے یہ پوچھا توسوری مجھے یہ پوچھنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: 39 اراکین کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا مسترد
الفاظ کی وضاحت
ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ ڈاکٹر صاحبہ میں یہ اعتراض کرتا ہوں آپ الفاظ واپس لیں،ڈاکٹر فضہ خان نے کہاکہ آپ نے کہاکہ ٹرمپ کو ہم کیا سمجھتے ہیں،امریکی صدر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی “را” پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی، خفیہ دستاویزات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
مزید بحث
ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ آپ اپنے الفاظ درست کریں،ڈاکٹر فضہ خان نے کہا کیا؟ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ آپ ابا کس کو بول رہی ہیں؟
ڈاکٹر فضہ نے کہاکہ تو کیا آپ لوگوں نے ٹرمپ سے امیدیں نہیں لگائی ہوئی تھیں،ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا۔
پی ٹی آئی کا مؤقف
فضہ خان نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کررہی ہوں،اسمبلی میں کھڑے ہو کر جو الفاظ بولے جارہے ہوتے ہیں وہ۔
????میڈیا اسکرین پر آج ایک اور کہانی، ڈاکٹر فضا نے کہا ٹرمپ آپ کا ابا ہے، ثنا اللہ مستی خیل نے جواباً کہا ابا تمہارا ہوگا، پھر شو سے چلے گئے۔۔۔!!!pic.twitter.com/Kvt1RMdslA
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 10, 2025