اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی جانب مارچ، بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی اور پریانگا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
بھارتی رہنماؤ کی حراست
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی، پریانکا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پانی کی فراہمی متاثر
مارچ کا مقصد
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کانگریس نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کررہی تھی۔ راہول گاندھی اپوزیشن کے اتحاد کی قیادت کررہے تھے۔ نئی دہلی پولیس نے راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔
دھاندلی کے الزامات
راہول گاندھی نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے۔








