سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کمی
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 3600 روپے اور فی اونس 36 ڈالر سستا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے امریکہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی منرل ڈیولپمنٹ پالیسی پر اظہار اعتماد
پاکستان میں سونے کی نئی قیمتیں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3600 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے اور دس گرام 3086 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویسے تو ساری پی ٹی آئی آسیب زدہ ہے لیکن خیبرپختونخوا کے نِکے وزیراعلیٰ کی تقریروں سے لگتا ہے وہ پہلے سے زیادہ آسیب زدہ ہوچکے ہیں، اختیار ولی خان
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 36 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3361 ڈالر کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹونی بلنکن نے ٹرمپ کا ایران میں رجیم چینج کا دعویٰ مسترد کر دیا
چاندی کی قیمتوں میں تبدیلی
ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی قیمت 51 روپے کمی سے 4013 روپے اور فی اونس نرخ 0.51 ڈالر گرنے کے بعد 37.80 ڈالر پر آگئے۔
خلاصہ
واضح رہے کہ ہفتہ کو بھی پاکستان اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔








