پٹوارخانوں میں بھرتیوں سے متعلق کیس ؛ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
اسلام آباد کے پٹوارخانوں میں بھرتیوں کا معاملہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے پٹوارخانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس میں ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
کیس کی سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پٹوارخانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی زاہد گشکوری نے حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کا پردہ چاک کردیا
جج کا استفسار
دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ نے اسٹیٹ کونسل کی رپورٹ دیکھی ہے؟ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے کہا کہ میں نے ابھی رپورٹ نہیں دیکھی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت بھی موجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد آگے بڑھا رہے ہیں اور عدالتوں سے بھی انصاف کی توقع رکھتے ہیں، اسد قیصر
ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ کچھ وقت دیا جائے، تعیناتیاں کر دیں گے۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ پٹوار سرکلز میں سرکاری افسر تعینات کیے جائیں جو عوام کو سہولت فراہم کریں۔ عوام پٹوارخانوں میں بیٹھے پرائیویٹ افراد کو رشوت دے رہے ہیں۔
رولز میں ترمیم کی ضرورت
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کوٹہ سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ رولز میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ کوئی شخص کسی پوزیشن کے لیے ناگزیر نہیں، لوگ ریٹائر، فوت اور ڈسمس بھی ہوتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔








