پٹوارخانوں میں بھرتیوں سے متعلق کیس ؛ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
اسلام آباد کے پٹوارخانوں میں بھرتیوں کا معاملہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے پٹوارخانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس میں ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مارشل لا کا نفاذ جنوبی کورین صدر کو لے ڈوبا، مواخذے کی تحریک کامیاب
کیس کی سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پٹوارخانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
جج کا استفسار
دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ نے اسٹیٹ کونسل کی رپورٹ دیکھی ہے؟ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے کہا کہ میں نے ابھی رپورٹ نہیں دیکھی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت بھی موجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں شہری کی ساڑھے 7ارب روپے سے زائد کی لاٹری نکل آئی
ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ کچھ وقت دیا جائے، تعیناتیاں کر دیں گے۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ پٹوار سرکلز میں سرکاری افسر تعینات کیے جائیں جو عوام کو سہولت فراہم کریں۔ عوام پٹوارخانوں میں بیٹھے پرائیویٹ افراد کو رشوت دے رہے ہیں۔
رولز میں ترمیم کی ضرورت
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کوٹہ سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ رولز میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ کوئی شخص کسی پوزیشن کے لیے ناگزیر نہیں، لوگ ریٹائر، فوت اور ڈسمس بھی ہوتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔








