بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا 21 واں کانووکیشن، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا 21 واں کانووکیشن
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: داؤد پوسٹ، خرلاچی ٹرمینل پر متعدد پوسٹیں تباہ، 58 افغان خارجی جہنم واصل، سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے اگلے مورچوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا
تقریب کی جھلکیاں
یہ بھی پڑھیں: Israel Acknowledges Targeting of Its Military Bases in Iranian Missile Attacks
ڈگریاں عطا کی گئیں
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 3 ہزار 276 طلباء کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینالز سے متعلق بلاول کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو عارف علوی کو شوکاز دیا جائے گا: علی محمد خان
امتیازی کارکردگی کے لیے تمغے

نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے تفویض کیے۔ اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ طلباء دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں۔
شرکاء کی موجودگی

تقریب میں فارغ التحصیل طلباء، ان کے والدین، یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔








