بارسلونا میں چوری ہونے والی گھڑی کتنی پرانی اور اس کی مالیت کتنی تھی، عبدالقادر گیلیانی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتا دیا
گھڑی کی مالیت پر گفتگو
بارسلونا (ڈیلی پاکستان آن لائن) - چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے چوری ہونے والی گھڑی کی مالیت سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھرنے سے قبل اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف، اندرونی کہانی سامنے آگئی
گھڑی کی قیمت کا پس منظر
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ جب میں نے گھڑی خریدی تھی، اس وقت اس کی جو مالیت تھی وہ آج اس کے تین گنا ہے۔ میری گھڑی 12، 13 سال پرانی ہے، سمجھیں میں نے سستے وقت میں لی تھی۔ سونا بھی سستا ہوتا تھا۔ آپ کو پتہ ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں سونے کی قیمت کتنی ہوگئی ہے۔ یہ چیزیں میٹر اس لئے نہیں کرتیں، ویسے تو گولڈ مرد پر حرام ہے لیکن ایک سنت ہے کہ جب سفر پر نکلیں تو آپ گولڈ کی چیز اپنے ساتھ رکھیں، اگر آپ کو ایمرجنسی میں کوئی ضرورت پڑ جائے، سونا ایسی چیز ہے جو فوری فروخت ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عابد کی حیرت انگیز کہانی: 70 سال کی عمر میں خواہشات سے آزادی
ملک کی حالت پر مزاح
عبدالقادر گیلانی نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اوورسیز پاکستانیوں کا جو ملک ہے، میں تو آپ سب کو کہوں گا کہ آپ میرے ساتھ واپس چلیں۔ ہمارے میزبانوں میں سے کسی کی بھی گھڑی چھن گئی، میری بھی چھن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا فیصلہ
قیمتی چیزیں اور مقدر
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے، یہ چیزیں تو آنی جانی ہیں۔ جو چیز آپ کے نصیب میں نہیں ہے، وہ کوئی آپ کو دے نہیں سکتا اور جو چیز آپ کے نصیب میں ہے، تو ساری دنیا بھی آپ کی مخالف ہوجائے، وہ آپ سے نہیں لے سکتی۔
سوشل میڈیا پر کیے گئے تبصرے
یوسف رضا گیلانی جن کی تنخواہ حال ہی میں بڑھا کر دو ملین کی اور جنوری سے ادا کر دی، اس کے غریب بیٹے ممبر اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی 56 ہزار یورو کی گھڑی جو پاکستانی تقریباً دو کروڑ بنتے بارسلونا سپین میں کوئی لوٹ کر بھاگ گیا ہے۔ آپ ذرا اسلامی ٹچ چیک کیجئے کہ یہ گھڑی بھی شرعی مجبوری… pic.twitter.com/G15SSKkPJW
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) August 11, 2025








