پاکستان کی ترقی پر فخر ہے، برادر ملک کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے: ترک قونصل جنرل

ملاقات کی تفصیلات
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ترکیہ کے قونصل جنرل درموش باش توغ نے محکمہ داخلہ پنجاب میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں پارٹنرشپ کے مواقع کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے قونصل جنرل کو امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بارے بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم میں ہمیں مولانا کا ووٹ نہیں ساتھ چاہئے: عرفان صدیقی
قونصل جنرل کا بیان
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترکیہ کے قونصل جنرل درموش باش توغ نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں اور مضبوط پاکستان کا مطلب مضبوط ترکیہ ہے۔ ہمیں پاکستان کی ترقی پر فخر ہے اور برادر ملک کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ مستقبل کیلئے ٹیکنالوجی، سکیورٹی، تعلیم اور صنعت کے شعبہ میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: صوبائی محتسب خاتون کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
سیکرٹری داخلہ کی گفتگو
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ترکیہ کے ماڈل کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنر سکھا کر معاشرے کا مفید شہری بنا رہے ہیں۔ پنجاب بھر کے شہروں میں سیف سٹیز کا نظام اور ڈولفن فورس ترکیہ کے ماڈل کے مطابق ڈیزائن کیے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ، دعوت نامے جاری
سیکیورٹی کے جدید اقدامات
انہوں نے قونصل جنرل کو بتایا کہ سول ڈیفنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بم ڈسپوزل روبوٹ اور ائیرلفٹ ڈرونز فراہم کیے۔ اسی طرح جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ماڈرن آلات فراہم کیے اور تمام مجرمان کا ڈیٹا آن لائن کیا۔ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق پریزن ریفارمز کو مزید مستحکم کرنے کیلئے جیل افسران کو ترکیہ کا تعلیمی دورہ کروائیں گے۔
ملاقات میں شامل افراد
ملاقات میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، آئی جی پریزن میاں فاروق نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عمران رانjhا نے بھی شرکت کی۔