لاہور کی پہلی ٹورزم شاہراہ ’’واہگہ ہیریٹیج کوریڈور‘‘ کی تعمیر مکمل، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم ہوں گی
لاہور کی پہلی ٹورزم شاہراہ کی تکمیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کی پہلی ٹورزم شاہراہ ’’واہگہ ہیریٹیج کوریڈور‘‘ کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔ قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر (زیرو لائن) تک تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ 13 کلومیٹر طویل اس منصوبے پر اب تک 28 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ لاکھوں شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سڑک کو اطراف سے وسیع کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔
اہم خصوصیات
دورویہ ٹورزم شاہراہ 68 فٹ چوڑی ہے جس کے دونوں اطراف 20 فٹ چوڑی سروس روڈز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ 22 کلومیٹر سے زائد طویل آر سی سی ڈرینج سسٹم، 10 کلومیٹر آرائشی دیوار کی تعمیر کے علاوہ جدید سولر اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جارہی ہیں۔ جنوری میں شروع ہونے والا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عہدیدار کا افغانستان میں چھوڑے ہوئے امریکی اسلحے کے پاکستان کے خلاف استعمال پر اظہار تشویش
سہولیات اور مسافروں کے لیے فوائد
ٹریفک میں روانی کے ساتھ ساتھ منصوبے کی تکمیل سے واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان برکس میں شامل کیوں نہیں ہوا اور کیا اس اتحاد کی توسیع بھارت کے لیے تشویش کا باعث ہے؟
سفری تجربہ
لاکھوں لوگ روزانہ واہگہ ہیریٹیج کوریڈور استعمال کرتے ہیں۔ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آمد پر پاکستانی ثقافت، سیاحت اور خوبصورتی کے منفرد رنگ نظر آئیں گے۔ شہری سفر کے دوران قومی ہیروز کے پورٹریٹس اور روشنیوں سے مزین خوبصورت رنگ دیکھ سکیں گے۔ شاہراہ پر اب تک 2850 ملین روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔
علاقے کے مسائل کا حل
شاہراہ کی تعمیر اور نئے سیوریج نظام کی تنصیب سے اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔








