پی آئی اے کا جشن آزادی پر ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان

پی آئی اے کی جانب سے جشن آزادی کا تحفہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف فراہم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جا کر ایسا لگا کہ کینیڈا میں گھوم رہے ہیں: گپی گریوال
14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان
پی آئی اے نے جشن آزادی کی خوشی میں ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلیف خلیجی ممالک، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اندرون ملک اور نادرنز ایریا جانے والوں کیلئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں چپس، کولڈڈرنکس اور آئس کریم سمیت کئی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز
ڈسکاؤنٹ کی شرائط
مسافر ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکیں گے، اس ڈسکاؤنٹ کا اطلاق صرف 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں پر ہوگا۔
ریزرویشن دفاتر کی ہدایات
پی آئی اے نے لاہور سمیت ملک بھر میں موجود ریزرویشن دفاتر کے اوپر ہدایات جاری کر دی ہیں۔