بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہاپسند ہندو تنظیموں نے تاریخی مقبرے پر دھاوا بول دیا

انتہاپسند ہندو تنظیموں کا دھاوا
فتح پور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہاپسند ہندو تنظیموں نے تاریخی مقبرے پر دھاوا بول دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عشق میں ناکامی پر مردوں میں موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے یا پھر صنف نازک میں؟ طبی ماہرین نے معمہ حل کردیا
واقعہ کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر فتح پور میں 200 سال پرانے تاریخی مقبرے پر بجرنگ دل سمیت انتہا پسند ہندو تنظیموں کے ارکان نے دھاوا بول دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں انتہا پسند ہندوؤں کو عمارت کو نقصان پہنچاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مندر کا دعویٰ
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوتوا گروپ پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ وہ 11 اگست کو اس مقام پر پوجا کریں گے۔ انتہا پسند ہندوؤں نے اس مقبرے سے قبل اس مقام پر مندر ہونے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔