ای ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
پولیس کی بروقت کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد آباد کے علاقے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: باغوں کا شہر لاہور پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
ملزم کی گرفتاری
پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے۔ مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ جنرل کو پنجاب اوورسیز پاکستانیزکمیشن ایکٹ2021کی متنازع شقوں کا جائزہ لینے کی ہدایت
اے ٹی ایم کی جانچ
ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔
قانونی کارروائی
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔








